• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کراچی کے بچوں اور نوجوانوں کو زیور ِ تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ”بنو قابل پروجیکٹ“ اور”پڑھو پڑھاؤ تحریک“کے ذریعے مسلسل کراچی کے بچوں اور نوجوانوں کو زیور ِ تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے، ٹی ایم سی ناظم آباد کے تحت سرکاری اسکولوں کے3ہزار بچوں اور بچیوں میں مفت کورس اور بیگ کی تقسیم بھی اسی علم دوستی کے عزم کی ایک جھلک ہے، ناظم آباد ٹاؤن سمیت جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز نے تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنا کر واضح کر دیا ہے کہ ہمارے بچوں کا مستقبل ہمارے لیے سب سے اہم ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کے تحت ماہر القادری پارک میں سرکاری اسکولوں کے 3ہزار بچوں و بچیوں میں مفت کورس اور بیگ کی تقسیم کے موقع پر منعقدقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اور ہونہار بچوں میں انعامات اور ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے، تقریب میں جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہ حسن، ٹاؤن چیئرمین ناظم آباد سید محمد مظفر، وائس ٹاؤن چیئرمین نعمان سمیت ڈائریکٹر ایجوکیشن، اساتذہ، والدین، بچے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید