• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اعلانیہ کیساتھ جبری لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے، علی خورشیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حالیہ قیامت خیز گرمی کے دوران کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم عوامی مسئلہ پر شہر کے منتخب نمائندوں کی بات کوئی سننے کو تیار نہیں ہے،کراچی میں اعلانیہ کیساتھ جبری لوڈ شیڈنگ بھی کی جارہی ہے، 17سال سے شہر کو ایک قطرہ بھی اضافی پانی نہیں دیا ہے15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے حکومت 17سالوں میں صرف 400 بسیں لا سکی ہے، سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کا نظام ایک پرائیویٹ کمپنی کے پاس ہے آج بھی شہر میں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔ کراچی کے تمام ارکان اسمبلی کے ہر حلقے میں لوڈ شیڈنگ ہے ۔ لوگ اراکین اسمبلی سے رابطہ کرتے ہیں اور اپنے عوامی نمائندوں کے پاس شکایت لیکر آتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید