کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا ہے کہ موسم گرما میں کے الیکٹرک نےاہل کراچی پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب نازل کردیا ہے،کے الیکٹرک کی انتظامی نا اہلی پر وزراء کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، شہر کے بیشتر علاقوں میں 8 گھنٹے سے 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ اور حد سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے، حکمرانوں نے کراچی کے شہریوں کیلئے بنیادی ضرورت کو بھی نایاب ترین شے بناکر رکھ دیا ہے۔