• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں معذور شخص اور بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں معذور شخص اور بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، کاٹھور کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاون تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے اسٹیل مل موڑ عادل کانٹے کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے وہیل چیئر پر سڑک عبور کرنے والے معذور شخص کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا،قریب کھڑے شہریوں نے فرار ہوتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ لیا اور اس کو تشدد کا نشایا۔مشتعل شہریوں نے پتھراوں کرکے ڈمپر کی شیشے توڑ دیئے۔بعد ازاں پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرتے ہوئے ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لیا اور ڈمپر کو تھانے منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 50 برس کے قریب ہے تاہم اس کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید