• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت تنازع، پاکستان فاتح رہا، 96 فیصد پاکستانیوں کی رائے

کراچی (نیوز ڈیسک)پاک بھارت تنازع میں پاکستان فاتح رہا ، 96فیصد پاکستانیوں کی رائے ،97فیصد مسلح افوا ج سے خوش ، 91فیصد سیز فائر کے حامی ،گیلپ پاکستان،52فیصد کو سیز فائرمعاہدہ برقرار رہنے کی امید ، 34فیصد کو بھارت پر عدم اعتماد، گیلپ پاکستان کے تازہ سروے میں پاکستانی عوام کی اکثریت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر معاہدے کی مکمل حمایت کی ہے جبکہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ، گیلپ پاکستان نے یہ سروے ملک بھر میں 12 سے 18مئی 2025 کے درمیان کیا ،سروے میں سیز فائر قبول کرنے کے فیصلے پر 91 فیصد پاکستانیوں نے اسے حکومت کا درست فیصلہ قرار دیا اور فیصلے کی مکمل حمایت کی ، البتہ 6 فیصد نے اس کی مخالفت کی ،اس سوال پر کہ کیا بھارت سیزفائر معاہدے کی مکمل پابندی کرے گا؟52فیصد پاکستانی پُراعتماد دکھائی دیئے،کہا بھارت کو جنگ بندی جاری رکھنی پڑے گی ،البتہ 34 فیصد نے شک کا اظہار کیا ،کہا بھارت سیز فائر معاہدہ توڑ دے گا،14 فیصد نے اس بار ے میں کچھ نہ جاننے کا کہا،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستانی عوام کی اکثریت عسکری اور سیاسی قیادت سے خوش بھی دکھائی دیئے۔
اہم خبریں سے مزید