راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز اور نقدی، وفاقی دارالحکومت میں 12وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 7 موٹر سائیکل اور دوموبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ 10افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں 2ملزم اسلحہ کی نوک پر عطاء اللہ سے 5ہزار روپے ، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ اے پی ایس کے قریب 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرحارث اور اس کے دوست سے 3 موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ رینج روڈ پر3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پریوسف انجم سے2موبائل اور 24ہزا رروپے ،تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھ میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرعبدالرحمان سے 4 لاکھ 84 ہزار روپے اور موبائل لے گئے ۔ڈھوک کالاخان میں شہری کے گھرسے 50ہزارروپے اور چیک بک، شکریال میں عمران خالد کی کپڑوں کی د کان میں سے 7لاکھ روپے، باقر کالونی میں سدرہ کے گھر کا دروازہ توڑ کر 3 لاکھ روپے ،4 تولے سونا اور کیمرے وغیرہ چوری کرلئے گئے۔ ادھر اسلام آباد کےتھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل ،تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ کھنہ کے علاقے سے دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی،، تھانہ آبپارہ ، تھانہ سنگجانی اور تھانہ کورال کے علاقوں میں3 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، تھانہ آبپارہ ، سیکرٹریٹ ،رمنا ، شالیمار ، انڈسٹریل ایریا، اور کورال کے علاقوں میں 6 موٹر سائیکل چوری کےمقدمات درج کروائے گئے ۔