• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی پیدائش، اموات اندراج، کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ فیس 7 سال مدت تک معاف

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے بچوں کی پیدائش یا اموات کے اندراج کے لیے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ کی فیس 7 سال کی مدت تک معاف کر دی ۔ 21 اپریل سے نئی فیسوں کا اطلاق ہو چکا ہے۔ پیدائش یا اموات کے تاخیری اندراج (یعنی 7 سال کے بعد) پر 200 سے 1000 روپے تک فیس مقرر کی گئی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری کے لیے 1000 روپے اور غیر ملکی افراد کی پیدائش کے اندراج پر 2000 روپے فیس لاگو ہو گی۔ کسی بھی درستگی یا تبدیلی پر 500 روپے جبکہ ڈوپلیکیٹ سرٹیفکیٹ کے اجرا پر 200 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ لیٹ اندراج کی صورت میں کورٹ ڈگری کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ نئے رولز کے مطابق ایک سال کی عمر تک پیدائش کا اندراج متعلقہ سیکرٹری یوسی کا اختیار ہو گا۔ اسی طرح 7سال کی عمر تک کا اندراج متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا اختیار ہوگا جبکہ 7سال سے زائد عمر کا اندراج متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کا اختیار ہو گا۔سات سال سے زائد تاخیر کی صورت میں اخبار اشتہار لازم ہوگا اور رجسٹریشن فیس بھی لاگو ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید