راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ناقص دودھ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار لٹر دودھ تلف کردیا۔ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے علی الصبح موٹروے ٹول پلازہ، ٹھلیاں اور چکری انٹر چینج پر ناکے لگاکر کارروائی کی۔ 24 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1 لاکھ 24 ہزار لٹر دودھ کو چیک کیاگیا ۔