اسلام آباد ( جنگ نیوز) چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ، احسن بختاوری نے حکومتِ کی جانب سے اسلام آباد کو ”ٹورسٹ سٹی“ قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت کی عالمی سطح پر مثبت شناخت کو فروغ دے گا۔ حکومت کا یہ فیصلہ سیاحت کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور پائیدار ترقی کی جانب عملی قدم ہے ۔یہ باتیں انہوں نے کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو سہراتے ہوئے کی ۔احسن بختاوری نے کہا کہ مقامی افراد کو سیاحتی سرگرمیوں میں شامل کر کے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ تاکہ پائیدار ترقی کا خواب حقیقت بن سکے۔احسن بختاوری نے یقین دہانی کروائی کہ کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ اور اسلام آباد کی کاروباری برادری حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے