• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت جسے نیا نارمل کہہ رہا ہے، وہ اسکے حق میں بھی نہیں، بلاول

اسلام آباد (صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت جسے نیا نارمل کہہ رہا ہے وہ اس کے حق میں بھی نہیں، بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشت گردی سے خطے کو پاک کرنے کا کوئی حل نکالنا چاہیے، بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے پر آنے والی نسلیں جنگ لڑیں گی؟ یہ افسوسناک ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید