• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور پاکستان ’’آہنی بھائی فولادی بہنیں‘‘ ہیں، سفیر تہمینہ جنجوعہ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر)سابق سیکرٹری خارجہ اور سینئر سفارتکار سفیر تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات باہمی اعتماد، بنیادی امور پر غیر متزلزل حمایت، اور مشترکہ ترقی کے جذبے سے عبارت ہیں۔ انہوں نے چین اور پاکستان کو "آہنی بھائی اور فولادی بہنیں" قرار دیا۔وہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے چائنا-پاکستان اسٹڈی سینٹر (CPSC) میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، جس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 74سال مکمل ہونے کا جشن منانا تھا۔چینی سفارتکار وانگ شینگ جیے (Wang Shengjie) نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور دونوں ممالک کے مابین مضبوط دوستی پر روشنی ڈالی۔
اہم خبریں سے مزید