• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس حملے کی اطلاع ملتے ہی جنرل عاصم نے شیڈول میں تبدیلی‘ کوئٹہ جانیکا فیصلہ کیا

اسلام آباد ( فاروق اقدس ،طاہر خلیل) آرمی چیف جنرل سید عاصم مُنیر کو فیلڈ مارشل کے رینک لگانے کیلئے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب موخرکردی گئی ، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا‘ خضدارمیں اسکول بس پر حملے کی اطلاع جیسے ہی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے علم میں لائی گئی انہوں نے فوری طور پر اپنے طے شدہ شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ایوان صدر میں اپنے اعزاز میں ہونیوالی تقریب موخر کرنے کی درخواست کی اور وزیراعظم کے ہمراہ ہنگامی طور کوئٹہ جانے کا فیصلہ ہوا۔گوکہ ایوان صدرمیں ہونے والی تقریب اپنی نوعیت کے حوالے سے غیرمعمولی طور پر اہم تھی جس میں وفاقی وزراء سمیت سول اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کرنی تھی لیکن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ میں شہداء کے گھرانوں سے اظہار تعزیت کیلئے وہاں جانے کو فوقیت دی۔

اہم خبریں سے مزید