کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے جدید ڈیجیٹل بلنگ سسٹم کا نفاذ کر دیا، واٹر بورڈ اعلامیے کے مطابق شہر کی ترقی شفافیت اور بلنگ نظام کی مزید بہتری کے لیے ایک مؤثر اور انقلابی حکمت عملی کا آغاز کردیا گیا ہےاس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کے احکامات کے نتیجے میں جدید ڈیجیٹل بلنگ سسٹم کا نفاذ کیا گیا ہے جس سے غیر رجسٹرڈ صارفین مستفید ہو سکیں گے ڈائریکٹر بلنگ واٹر کارپوریشن محسن ذوالفقار قائم خانی کے مطابق وہ تمام صارفین جو کسی بھی وجہ سے تاحال واٹر کارپوریشن کے نظام میں شامل نہیں ہو سکے تھے اب صرف اپنا قومی شناختی کارڈ اور ملکیت کے دستاویزات جمع کرا کر بآسانی بلنگ سسٹم کا حصہ بن سکتے ہیں، اس سلسلے میں ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک مربوط نظام متعارف کرایا گیا ہے۔