لاہور( آئی این پی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 164روپے کرنے کی سخت ہدایات کے باوجود چینی کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی ہے، ملک کے مختلف مقامات پر اوپن مارکیٹوں میں چینی 180سے 185روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔رواں سال کے آغاز میں ملک بھر میں میں چینی کی قیمت140روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے50کلو والے تھیلے کی قیمت 6ہزار200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 180سے185 روپے ہو گئی ہے جبکہ50کلو والے تھیلے کی قیمت 1800روپے بڑھ کر 8ہزار 600روپے ہو گئی ہے۔