• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان دہشتگردی کی تفصیلات بھارت کا کردار، تمام پس منظر ترجمان کو ازبر تھا

اسلام آباد (فاروق اقدس) پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اپنی بریفنگ میں میڈیا کی جانب سے کئے گئے سوالات کا جواب انتہائی مدلل اور تفصیل سے دیتے ہیں لیکن جمعہ کو بلوچستان کے حوالے سے دی گئی بریفنگ اور میڈیا کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے اعدادوشمار ریاستی دہشتگردی کے واقعات اور پس منظر پیش کرکے اس حوالے سے بھی حیران کردیا کہ انہیں بیشتر تفصیلات اور اعدادوشمار زبانی یاد تھے۔ 2009میں دہشتگردی کے ثبوتوں سے بھرا ڈوزیئر بھارتی وزیراعظم، 2015 میں اقوام متحدہ کے حوالے کیا گیا ، بالخصوص بین الاقوامی سطح پر بھارت کی جانب سے بلوچستان میں ریاستی دہشتگردی کے شواہد سے آگاہ کرنے کیلئے انہوں نے تمام تفصیلات ازبر تھیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان نے 2009میں دہشت گردی کے ثبوتوں سے بھرا ڈوزیئر شرم الشیخ میں اس وقت کے بھارتی وزیراعظم کو پیش کیا گیا تھا،پھر 2015میں پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئر اقوام متحدہ کے حوالے کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید