• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بھارت بنگلہ دیش سفارتی کشیدگی کے دوران بنگلہ دیش نے بھارتی کمپنی کے ساتھ کروڑوں روپے کا ایک معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ چند روز قبل ہی بھارت نے بنگلہ دیش کی بعض مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی۔بھارتی شہر کولکتہ میں قائم سمندری جہاز تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ بگڑتے سفارتی تعلقات کے درمیان شپ تعمیر کرنے کے 180 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ لاگت والے ایک بڑے دفاعی معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ ( جی آر ایس ای) بھارتی وزارت دفاع کے تحت کام کرتی ہے۔ اسی نے بدھ 21مئی کو اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر اس بارے میں مطلع کیا۔ کمپنی نے بتایا، ’’ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی حکومت نے شپ بنانے کے آرڈر کو منسوخ کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید