• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ الہندوستان کی ٹرم اہم، دہشتگردی کا مرکز بھارت ہی ہے، وقار حسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ماہر قومی سلامتی امور، سید محمد علی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی جامع اور مدلل سپورٹ حاصل کرلی ہے،دفاعی تجزیہ کار، بریگیڈیئر (ر) وقار حسن نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی ٹرم بڑی اہم ہے ۔ حتمی طور پردہشت گردی کا مرکز بھارت ہی ہے۔سید محمد علی نے کہا کہ اس طویل اور جامع پریس کانفرنس کا لب لباب یہ ہے کہ پاکستان صرف روایتی میزائل حملوں کے خلاف بینان المرصوص نہیں ہے۔ بھارت کی علاقائی بالادستی کی کوشش اور علاقے میں عدم استحکام پھیلانے کی پالیسی کے سامنے بھی پاکستان ایک آہنی دیوار ہے۔بھارت کی افواج نے بہت زیادہ ہزیمت اور نقصان اٹھایا ہے۔ اب بھارت اپنی پراکسی دہشت گرد تنظیموں سے امیدیں لگا رہا ہے کہ وہ پاکستان سے بدلہ لیں۔ پاکستان کی سول و فوجی قیادت ، سفارتی قیادت، سول ایڈمنسٹریشن یہ تمام قائل ہیں اورایک پیج پر ہیں۔ ایک فیصلہ کن اندازمیں دہشت گردی کا خاتمہ اب پاکستان کے لئے ضروری ہے۔ہم عوام کی حمایت سے میڈیاکی سپورٹ کی فیصلہ کن انداز میں دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی جامع اور مدلل سپورٹ حاصل کرلی ہے۔
اہم خبریں سے مزید