• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیخلاف ہرجانے کا کیس، وزیراعظم ویڈیو لنک سے عدالت میں پیش

لاہور (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نےبانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیر اعظم شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کے ہتک عزت کیس کی سماعت 2جون تک ملتوی کردی، وزیراعظم ویڈیو لنک سے عدالت میں پیش ، ویڈیو لنک پر جرح کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو بھی بہت مبارک ہو، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات اور ساری قوم کی فتح ہے، بددیانتی کابہت بڑاالزام عائد کیا گیاتھا،دس ارب کا الزام لگایا گیا یہ سیدھا سادھاکیس ہے،وکیل پی ٹی آئی نے پوچھا کہ آپ نے دعوی میں پانامہ کیس کا ذکر کیاہے،اس کیس سے متعلق کیا جانتے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ اخبارات پر پانامہ پیپرز کا ذکر آیاتھامجھے تفصیلات کاعلم نہیں ہے،وکیل نے کہا پانامہ کیس کے حوالے سےآپ حقائق چھپا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید