کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ اتوار کی صبح لاہور پہنچ گیا۔ مہمان ٹیم تین حصوں میں پاکستان پہنچے گی ۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 10 رکنی گروپ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔ 10 رکنی دستے میں حسن محمود، محمد تنویر اسلام، پرویز حسین اور تنظیم حسن ثاقب سمیت دیگر سپورٹ اسٹاف ممبران شامل ہیں۔ ٹیم کے دیگر اراکین کل لاہور پہنچیں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ٹیم کے دیگر اراکین پیرکو لاہور پہنچیں گے ۔ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی منگل کو ہوگی جس کے بعد دونوں کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔ دونوں ٹیمیں پیر کوقذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔