• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی انتظامیہ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ محمد یوسف ، اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈرک سائمن کو فارغ کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کے ایشلے نوفکے کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی میں فیلڈنگ کا عنصر نمایاں تھا لیکن حیران کن طور فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کو ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سابق چیف سیکریٹری پنجاب اور پبلک سروس کمیشن کے سابق سربراہ نوید اکرم چیمہ کو منیجر برقرار رکھا گیا ہے۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ہوم سیریز میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ ، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے بولنگ کوچ، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، عمران اللہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید