• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے گوداموں میں اربوں روپے مالیت کی گندم ضائع ہونے کا انکشاف، ایم کیو ایم کی تشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی کے گوداموں میں اربوں روپے مالیت کی گندم ضائع ہونے کے انکشاف پر شدید تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا محکمہ خوراک کرپشن کی مائن بن چکا ہے، کئی سال سے ہزاروں ٹن گندم مارکیٹ پہنچنے کی بجائے گودام میں پڑے پڑے سڑ گئی جو کہ محکمہ خوراک کے کرپٹ افسران اور ذخیرہ اندوزوں کے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے، اس کرپشن کے باعث بنیادی اجناس ضروریہ عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں، صوبہ سندھ کے تمام محمکوں میں بدعنوانی کی الگ الگ داستان موجود ہے مگر حکومتی سطح پر سب اچھا ہے کا راگ الاپا جارہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید