واشنگٹن (ٹی وی رپورٹ)عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پچھلے 2 برس میں پاکستان کا ریونیو دگنا ہو گیا ہے۔آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان کا ریونیو 9 اعشاریہ 6کھرب سے بڑھ کر 18 کھرب روپے یعنی دگنا ہو گیا ہے‘وزارت خزانہ کے مطابق ریونیو میں اضافہ ٹیکس وصولیوں‘ نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا ہے۔ ماہرین معیشت نے ریونیو میں اضافے کو مصنوعی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ 2 برس میں ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ماہرین معیشت کے مطابق ٹیکس نیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا ہے‘ سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15 اور پھر 18 فیصد کر دی گئی ہے۔