نارووال(صباح نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے کم ترین ٹیکس ادا کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہےبنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی، معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کوکامیاب بنائینگےنارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے ترقی کے خواب بڑے ہیں،لیکن ہماری ٹیکسوں کی ادائیگی کم ترین ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کوساڑھے 10 فیصد سے 16 یا 18فیصد تک لے کر جانا ہے، اس کیلئے پاکستان کا ہر شہری اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس ادا کررہے ہیں،وہ ٹیکس چوری کیخلاف چوکیدار کاکردار ادا کریں۔