• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر فالٹ، کراچی کو 3 کروڑ گیلن پانی سپلائی رک گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کیبل فالٹ،کراچی کو 3کروڑ گیلن یومیہ پانی کی سپلائی رک گئی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق فالٹ اتوار کو صبح 10 بج کر 35منٹ پر ہوا جس پرکے الیکٹرک فالٹ کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہوگیا، ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہے گھارو پمپنگ اسٹیشن بند ہونے سے پورٹ قاسم بن قاسم ٹاؤن شاہ فیصل ٹاؤن پی این ایس مہران پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقے متاثر ہونگے دریں اثنا ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر علاقائی فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی عملہ فالٹ کی درستی میں مصروفِ عمل ہےفالٹ دُرست ہوتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔دریں اثنا ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک نے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال کردی کیبل فالٹ کا کام رات 8 بج کر 20 منٹ پر مکمل ہوا جس کے بعدگھارو پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید