• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو اندازہ ہوگیا ان کی قیادت کے تلوں میں تیل نہیں، شیر افضل مروت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو اندازہ ہو گیا کہ ان کی قیادت کے تلوں میں تیل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں مایوسی قیادت نےخود پھیلائی ہے۔ مزاحمتی طاقت کو خود پی ٹی آئی نے پارہ پارہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں نے مجھے عمران خان سے ملاقات کرنے کا کہا ہے، میری مرضی کہ میں جاؤں یا نہ جاؤں، پہلے مانا جائے کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی پھر ملاقات کیلئے جاؤں گا۔ شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خلاصی صرف احتجاج کے ذریعے ہو سکتی ہے، موجودہ قیادت احتجاج سے کتراتی ہے، پی ٹی آئی کو غلط اور بدنیتی پر مبنی فیصلوں سے پاک کرنا ہو گا۔ پی ٹی آئی کا ہر فیصلہ ناقص رہا۔ مجھے پہلے پارٹی سے نکالا اور پھر گالیاں بھی دیں۔ بانی کو اندازہ ہو گیا ہے کہ ان کی قیادت کےتلوں میں تیل نہیں۔
اہم خبریں سے مزید