• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ‘ غیر قانونی رکشوں کیخلاف کارروائی

کوئٹہ(خ ن)کمشنرچیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی اور ایس پی ٹریفک صدر سرکل کی نگرانی میں کوئلہ پھاٹک پر سنیپ چیکنگ کے دوران بغیر پرمٹ 10 رکشوں کو سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈنینس کے تحت تحویل میں لے لیا گیا جبکہ 40 رکشوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کا غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئٹہ سے مزید