• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پیپلز پارٹی کا کرپشن کیخلاف احتجاج، اسمبلی چوک میدان جنگ، مظاہرین نے پی ٹی آئی احتجاجی کیمپ کو آگ لگادی

پشاور(نمائندہ جنگ)صوبائی دارالحکومت پشاور کے اسمبلی چوک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کرپشن کیخلاف صوبہ بچاؤ،اسمبلی چوک میدان جنگ ، احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے ریڈز ون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ،مظاہرین نے عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگادی ،پولیس اور مشتعل مظاہرین کے مابین آنکھ مچولی کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس سے اسمبلی چوک میدان جنگ بنا رہا ، لاٹھی چارج اورشیلنگ سے متعدد کارکن زخمی ہوئے۔کئی رہنما ہسپتال منتقل، عید کے بعد دوبارہ احتجاج کا اعلان، پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ بچاؤ احتجا ج کا اعلان کیاگیا تھا جس میں پشاور سمیت صوبہ بھر سے کثیر تعداد میں کارکنوں اور قائدین نے شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید