• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں،جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔گورنر پنجاب سلیم حیدرکی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد سے گفتگو میں صدر کاکہنا تھاکہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں۔ان کاکہنا تھاکہ پیپلزپارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید