اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے فیض آباد کے قریب ڈاکووں کا تعاقب کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت پولیس کا اے ایس آئی شہید اور ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا ۔اے ایس آئی سدھیر عباسی کی لاش اور کانسٹیبل جعفر شاہ کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ایس ایس پی محمد شعیب خان کے مطابق واقعہ فیض آباد میٹروسٹیشن کے قریب پیش آیا۔سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پیچھا کررہی تھی کہ ملزموں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کر دی تھی ۔ پولیس نےضلع بھر میں سرچ آپریشن شروع کردئیے۔