اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے مویشی منڈی ضیاء مسجد کا دورہ کیا۔ ڈی سی نے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ا سلام آباد میں اس دفعہ 6 مویشی منڈیوں کو قائم کیا گیا ہے ۔شکایات ازالہ کے لئے مجسٹریٹ تعینات،آئی 12میں اس بار نئی مویشی منڈی قائم کی گئی ہے۔مویشی منڈیوں میں چھوٹے بڑے جانوروں کی الگ الگ جگہ مختص ہے۔لائیو سٹاک کا کیمپ یہاں 24/7 کے لیے قائم کیا گیا ہے۔پارکنگ کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔