اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)28مئی یوم تکبیر کے موقع پر سرکاری تعطیل کے باعث آئیسکو انتظامیہ نے بیچ نمبر5جس کی مقررہ تاریخ28مئی تھی میں ایک دن کی توسیع کر دی ۔ اب متعلقہ صارفین بجلی بلوں کی ادائیگی بغیر کسی اضافی سرچارج کے29مئی تک کر سکیں گے۔ اس ضمن میں آئیسکو ریجن کے تمام ریونیو دفاتر ، مجاز بنکوں اور پوسٹ آفسز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں ۔