راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) گلی میں بندھے بکرے چوری کرکے لے جانے والے 3ملزموں کوپکڑکر بکرے برآمد کرلئے گئے ۔تھانہ وارث خان کونعمان نصیر سکنہ کوہستان کالونی نے بتایا کہ میں نے اپنے 3بکرے مالیتی 2لاکھ 70ہزارگلی میںباندھے ہوئے تھے ۔ میں گلی میں آیا تو دیکھا4 نامعلوم اشخاص میرےتینوں بکرے چوری کر کے اپنی2 گاڑیوں میں ڈال کر فرار ہو رہے تھے ،میں نے پولیس کو اطلاع دی اور گاڑیوں کا تعاقب کیا ۔ پولیس نے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کو روک لیا اور میرے تینوں برآمد کرکے تینملزموںکو قابو کر لیا۔ گرفتار ملزموں کے نام سرفراز،امجد اورعبدالحنیف معلوم ہوئے جبکہ بھاگ جانے والے کا نام سیف الرحمان معلوم ہوا۔