سندھ حکومت نےطالبات کےلیے وظائف کے معیار کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی، نویں اور دسویں جماعت کی طالبات وظیفے کےلیے اہل ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ تعلیمی سال کے 6 ماہ میں 60 فیصد سے زیادہ حاضری رکھنے والی طالبات ہی اہل ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وظیفے کی رقم اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2024ء کے لیے دی جائے گی۔