• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ٹیم سلیکشن کا اختیار کپتان اور کوچ کو واپس مل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن گذشتہ کئی مہینوں سے تنازع کا شکار رہی ہے۔ کپتان اور ہیڈ کوچ سے الیون کی سلیکشن کا اختیار واپس لے لیا گیا تھا جس کی وجہ سے جیسن گلسپی نے ذمے داریاں چھوڑ دیں۔ لیکن مائیک ہیسن کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد اب وہ کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ مل کر گیارہ کھلاڑیوں کو انتخاب کریں گے۔ سلمان کہتے ہیں کہ عاقب جاوید کے دور میں بھی سلیکشن پر میری بات سنی جاتی تھی اب بھی یہی ہے۔ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائےگا، کوشش ہوتی ہے بہترین پلیئنگ الیون کھلائیں۔ سفیان مقیم مختصر فارمیٹس کیلئے منصوبہ بندی میں شامل ہیں ،انہیں یہاں وکٹوں کے پیش نظر نظر انداز کیا گیا ۔ شاہین، بابر اور رضوان کی عد م موجودگی میں پریشر نہیں ہو گا ۔ ٹی ٹوئنٹی میں بہت سے نئے لڑکوں کو ٹرائی کررہے ہیں تاکہ بیک اپ تیار ہوسکے۔ ورلڈکپ سے پہلے نئے لڑکوں کو بھی خود کو منوانے کا چانس دے رہے ہیں۔ شاہین بابر اعظم اور رضوان کا اب بھی کافی رول رہے گا ۔ ذاتی طور پر سفیان کو پسند کرتا ہوں۔ ہم چاہتے ہیں ورلڈکپ سے پہلے بیس پچیس کھلاڑیوں کا پول تیار ہو اور جب ضرورت پڑے تو کوئی مسئلہ نہ ہو۔ بنگلہ دیش ایک کوالٹی ٹیم ہے ۔ ڈی آر ایس مددگار چیز ہے ،امپائرز سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، ڈی آر ایس کے نہ ہونے سے فرق تو پڑتا ہے لیکن ہمیں امپائرز پر اعتماد کرنا ہے۔

اسپورٹس سے مزید