کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عید سے پہلے زیادہ تر بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ خزانہ اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا مشترکہ اجلاس میں جاری کی۔ بدھ کووزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کےیلئے تجاویز کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا اور محکموں سے ترقیاتی اسکیمیں آئندہ اجلاس میں طلب کرلی گئی۔