• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وفد امریکا میں، اقوام متحدہ سے ششی تھرور دور رہے

نیو یارک (تجزیہ،عظیم ایم میاں) بھارتی وفد امریکا میں۔ اپنے نظریاتی اور سیاسی مخالف ششی تھرور کو امریکا بھیج کر نریندر مودی اور جے شنکر بھارت میں کیوں؟؟؟بھارتی قونصلیٹ کے بند کمرے میں نیم دلی پر مبنی بریفنگ۔ اقوام متحدہ سے ششی کی دوری۔ 138 غیر ملکی دورے کرنے والے مودی اب ٹرمپ سے دور؟؟ تعطیل کے دوران بھارتی قونصلیٹ کے بند ہال میں منتخب افراد کو مدعو کرکے ششی تھرور کی نیم دلی سے بر یفنگ ،اقوام متحدہ کی طویل ملازمت اور وجہ شہرت اقوام متحدہ سے بھی ششی تھرور دور رہے ‘ بھارت کی وکالت اور مودی کی حمایت سے گریز، بھارتی وزیراعظم نریند رمودی کے2014ء میں اقتدار میں آنے سے اب تک غیر ملکی دوروں کی تعداد بارے اختلاف رائے کے باوجود بعض بھارتی حلقے یہ سوال بڑے زور شور سے اٹھا رہے ہیں کہ امریکا کے9چین کے 5روس کے5اور فرانس کے6مرتبہ دورے کرنے والے نریندرمودی اب پاک بھارت 4روزہ جنگ کے بعد کسی غیر ملکی دورہ کی بجائے اپنے وزیر خارجہ جے شنکر سمیت بھارت میں ٹہر کر پاکستان کے خلاف زیر یلی تقریر یں کرنے اور بھارتی صوبوں کے دورے کرنے کی راہ اختیار کیوں کی ہے اور اپوزیشن کا نگریس پارٹی کے ممتاز رہنما ششی تھر ور اور اپنے سیکریٹری خارجہ وکرم سری کو امریکا سے بات چیت کرنے اور بھارتی موقف بیان کرنے کی ذمہ داری ڈال کر وفود کی قیادت سونپ کر خود کو بھارت میں جلسے جلوس اور تقریروں میں زہر افشانی کے لئے مصروف کرلیا ہے جبکہ وہ اپنے غیر ملکی دوروں کے بعد صدر ٹرمپ ‘ روس کے صدر پیوٹن ‘ سمیت متعدد و غیر ملکی سر براہان مملکت و حکومت کو اپنے ذاتی اور با اعتماد دوست اور بھارت دوست قرار دیتے رہے ہیں لیکن پاک بھارت چار روزہ جنگ کے دورران کسی جانب سے نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف جارحیت کی حمایت بھی نہ ملی تو 138ممالک کے دورے کرنے والے نریندر مودی کی ڈ پلومیسی اور غیر ملکی حکمرانوں سے قربت کا بھرم دنیا کے سامنے آگیا ۔ لہٰذا نریندرمودی نے پہلے ہی بعض حلقوں کی جانب سے سخت تنقید اور مخالفت کے حکام سیکریٹری خارجہ وکرم سری اور اپوزیشن پارٹی انڈین کانگریس کے ڈاکٹر ششی تھرور کی قیادت میں ’’آل پارٹی وفود‘‘ تشکیل دے کر امریکا اور دیگر ملکوں کے لئے روانہ کردیا ۔ششی تھرور نے اقوام متحدہ کی ملازمت میں کئی سال گزارے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید