• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے پر قائدین، سائنسدانوں مسلح افواج کو خراج تحسین

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے ساتھ مل کر سابق وزرائے اعظم، سائنسدانوں، انجینئرز اور بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ جب قوم یوم تکبیر منا رہی ہے، ہم اللہ تعالی کی بے شمار نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ نے ہمیں حالیہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں ایک اور شاندار فتح سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے کئی طاقتور ممالک کی شدید مخالفت کے باوجود 1998 میں اپنے جرأت مندانہ فیصلے سے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید