اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998کو نواز شریف کی کانپیں ٹانگ گئی تھیں اور ایٹمی دھماکے کرنے سے انکار کر دیا تھا، شہباز شریف نے میرے والد کو بتایا تھا کہ امریکہ سے ڈیل ہو رہی ہے،کابینہ کے اصرار پر ایٹمی دھماکے کرنا پڑے۔ گزشتہ روز ایکس پر 28 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے مزیدکہا نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کرنے کیلئے مجبور کیا گیا۔