• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر قوم ناقابل تقسیم ہے‘ مقررین تکبیر کانفرنس

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ایف نائن پارک میں تکبیر کانفرنس ہوئی جس میں پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع، قومی اتحاد اور افواج پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین میں عظمیٰ گل نائب صدر مرکزی مسلم لیگ، احسان اللہ منصور زونل صدر، انعام الرحمان کمبوہ صدر اسلام آباد، اجمل بلوچ‘ یاسر عرفات بٹ‘ سید سادات حسین‘ زاہد رفیق‘ اویس ستی چیئرمین سمال انڈسٹریز‘ خواجہ بلال‘ میر اسد اللہ بیگ‘ عبدالودود قریشی اور دیگر نے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج پاکستان نے ہر دور میں قربانی، حب الوطنی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا دفاع یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور ہماری قوم ناقابل تقسیم۔ مرکزی مسلم لیگ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے اور عوامی شعور کو بیدار کرتے ہوئے ایک متحد اور مضبوط پاکستان کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید