اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے گریڈ ایک سے سولہ تک کے نان گزیٹڈ ملازمین کو عید الضحی کے موقع پر رننگ بنیادی تنخواہ کے مساوی عید الائونس دینے کی منظوری دیدی تاہم گریڈ سترہ اور اس سےاوپر کے افسروں کو عید الائونس نہیں دیاگیا۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین سی ڈی اے نے افسران کو عید الائونس دینے کی سمری منظور نہیں کی۔ سی ڈی اےافسران نے اسے امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔ افسران کا موقف ہے کہ سی ڈی اے بورڈ کا فیصلہ ہے کہ عید الائونس ہو یا کرسمس یا ایسٹر الائونس بلا تفریق تمام ملازمین کو ملے گا ۔ افسران نے چیئر مین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی الائونس دیا جا ئے ۔ یاد رہے کہ نان گزیٹیڈ ملازمین کی تعداد 12500اور افسران کی تعداد 750ہے۔