• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے پہلے سرکاری بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو اور قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا اعلان کر دیا،پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے اس بات کا اعلان بٹ کوائن ویگاس دو ہزار پچیس کے دوران کیا اور پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اپیل بھی کی، بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امن اور کرپٹو کیلئے امریکی صدرکی خدمات کو سراہا،تقریب میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ ،ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی موجود تھے بلال بن ثاقب نے کہا یہ قومی بٹ کوائن والیٹ قیاس آرائیوں یا ہائپ کیلئے نہیں ہے ہم ان بٹ کوائن کو کبھی فروخت نہیں کرینگے، پاکستان کی حکومت بٹ کوائن کے سرکاری ذخائر بنانے کی تیاری کررہی ہے بٹ کوائن ذخائر نیشنل بٹ کوائن والٹ قرار دیئے جائینگے، پاکستان یہ بٹ کوائن فروخت کرنے کیلئےنہیں بلکہ اپنے اثاثے بنانے کیلئے محفوظ کریگا،حکومت پاکستان کے بٹ کوائن ذخائر کبھی بھی بٹ کوائن کی ریٹ کے اتار چڑھا میں استعمال نہیں ہونگے دنیا کے پاس پاکستان اور بٹ کوائن کے بارے میں بہت سی معلومات درست نہیں دنیا کو خدشات ہیں کہ بٹ کوائن غیر مستحکم ہیں اور اس میں رسک ہے دنیا بٹ کوائن کے پوٹینشل اور ریسورسز اور ٹیلنٹ کے پہلو بھی دیکھے دنیا پاکستان کو ترقی کے مواقع کی نظر سے دیکھے۔


اہم خبریں سے مزید