اسلام آباد(فاروق اقدس)پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے اہم دورے پر سنکیانگ کے شہر اُرمچی پہنچ گئے، جہاں چینی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار باکو سے ہانگ کانگ جاتے ہوئے ارمچی پہنچے، جہاں ان کا قیام چینی قیادت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے لیے طے ہے۔ دورے کے دوران اسحاق ڈار کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ملاقات میں پاک چین تعلقات، سی پیک منصوبوں، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔