• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ کیو حملہ کیس‘ مزید 3 گواہان کی شہادت ریکارڈ‘ عمران موجود

راولپنڈی (ایجنسیاں)اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران مزید 3 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کر لی گئیں‘اس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان ‘عثمان ڈار‘ صداقت عباسی سمیت متعدد ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے‘ سماعت کے دوران مال مقدمہ بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت کے دوران کانسٹیبل ظفر قیوم، محرر تھانہ آر اے بازار محمد منشی اور محرر عمران کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔مقدمے کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد ریاض کی جزوی شہادت ریکارڈ کی گئی۔عدالت نے طلبی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مزید گواہان کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید