• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ویزے نہ ملے تو ایشیا کپ کا مقام تبدیل کرائینگے، پی ایچ ایف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی تو ہم ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کریں گے، پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق ویزا جاری کیا گیا تو ہماری کوشش ہوگی کہ ٹیم شرکت کرے، پاک بھارت کشیدگی کے باوجود کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنے کے خواہش مند ہیں، ٹیم کو این او سی حکومت جاری کرے گی، کھلاڑیوں حفاظت سے متعلق تحفظات ہوئے تو سیکیورٹی ٹیم بھارت بھیجیں گے۔ ایشیا کپ 27 اگست سے 7 ستمبر تک شیڈول ہے۔ یہ ورلڈ کپ کا کوالیفائی رائونڈ بھی ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہاکی ٹیم کو ویزوں کا اجرا روکا جا سکتا ہے۔ اس صورت حال پر ایشین ہاکی فیڈریشن اور بھارتی حکومت خاموش ہے۔ دریں اثناء قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ شدید کشیدگی کے باعث ایشیا کپ کو بھارت سے منتقل اور اس کا انعقاد نیوٹرل مقام پر کیا جائے۔ یہ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایچ نیشنز کپ کی تیاریاں کر رہے ہیں، جہاں اچھی کارکردگی پرو لیگ میں جگہ دلا سکتی ہے۔

اسپورٹس سے مزید