• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز بدھ کو امریکی قومی دن کی تقریب سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف 4 جون (بدھ) کو امریکہ کے قومی دن/یوم آزادی کے عظیم الشان استقبالیہ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ انہیں اس موقع پر امریکی ناظم الامور محترمہ نٹالی اے بیکر نے مدعو کیا ہے، جو اسلام آباد میں اپنے موجودہ عہدے پر اپنا پہلا قومی دن کا استقبالیہ منعقد کر رہی ہیں۔ باخبر سفارتی ذرائع نے جمعہ کو یہاں دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ چیف آف آرمی ا سٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر سروس چیفس کو بھی استقبالیہ میں مدعو کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے استقبالیہ میں مہمانوں سے خطاب کرنے کا امکان ہے اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے خلاف حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کریں گے۔ ہندوستان نے جنگ بندی کروانے کے لیے صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا تھا۔ چنانچہ انہوں نے پاکستان سے رابطہ کیا اور پاکستان نے اس سلسلے میں واشنگٹن کی بات ماننے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ 4 جون کا استقبالیہ سفارتی انکلیو میں امریکی سفارت خانے کے احاطے میں سخت حفاظتی انتظامات میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید