• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی استحکام قومی اتفاق رائے ضروری، زرداری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس لاہور میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی قیادت میں پیپلز پارٹی پنجاب کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی موجود تھے ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال، آئندہ بجٹ، اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفد نے صدرِ مملکت کو مختلف علاقوں کے عوامی مسائل سے بھی آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے ، صدر زرداری نے کہا کہ تمام جمہوری قو تیںساتھ چلتی رہیں تاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید