• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرپٹو کونسل اجلاس 2 جون کو، ڈیجیٹل اثاثوں کے قواعد پر غور ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی، کامرس رپور ٹر) پاکستان کرپٹو کونسل کا اعلیٰ سطح کا اجلاس پیر 2 جون کووزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہو گا۔ سٹیٹ بینک قانونی و ریگولیٹری فریم ورک ورچوئل اثاثہ جات بارے ضروری وضاحت اور قانونی تحفظ فراہم کریگا اجلاس پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو کے وسیع تر منظرنامہ سے متعلق بڑھتے ہوئے ضابطہ جاتی اور قانونی ڈھانچے پر غور و خوض کیلئے سٹریٹجک فورم کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہےجس میں وزیر مملکت و وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو بلال بن ثاقب بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کرپٹو کونسل کے خصوصی طور پر شریک ہونگے اجلاس میں گورنرسٹیٹ بینک ، چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ، سیکرٹری قانون و انصاف اور سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی شرکت متوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید