اسلام آباد(این این آئی)افغان عبوری وزیر خارجہ2 سالوں میں پہلے مرتبہ جلد ہی اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔دورے کی تاریخ پر کام ہو رہا ہے، امیر خان متقی کا 2 سال میں پہلا دورہ ہوگا، ذرائع کے مطابق ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ امیر خان متقی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے تاریخوں پر کام کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان فریق نے پہلے ہی دعوت قبول کر لی ہے، ایک ذریعے کے مطابق یہ ایک دن کا نہیں بلکہ 3روزہ دورہ ہوگا جس میں تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اپریل میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا جو تین سالوں میں کسی پاکستانی اعلیٰ عہدیدار کا پہلا دورہ تھا، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملی۔