پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) پاکستان کے دو طلبا کا اعزاز، فرانسیسی اسکالرشپ حاصل کرلیں۔ نوجوان علی رضا اور سدرہ حفیظ نے تعلیم سے لگن کی روشن مثال قائم کرتے ہوئے وہ اسکالرشپ حاصل کی جو مکمل تعلیمی اخراجات کے ساتھ دی جاتی ہے۔اسکے لیے دنیا بھر کے 433 دیگر ذہین طلبا کو منتخب کیا گیا، علی رضا نے اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں 81 قومیتوں میں شامل تھے۔انھوں نے پنجاب میں بہاولپور کی اسلامی یونیورسٹی سے بی ایس سی کے لیے 4/4 کے سب سے زیادہ سی جی پی اے کے ساتھ گریجویشن کیا۔ اوراب وہ مونٹ پیلیئر( Montpellier) یونیورسٹی سے اپنی ماسٹر ڈگری حاصل کرنے جا رہے ہیں۔