• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک نئے پریس افسران کی تعیناتیوں کی راہ ہموار، وزیراعظم نے رولز کی منظوری دیدی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)بیرون ملک نئےپریس افسران کی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگئی- وزیراعظم نے نئے رولز کی منظوری دیدی ۔ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانےکے احکامات ،رولزکااطلاق پریس اتاشیوں، پریس قونصلرزاورمنسٹرپریس کی تعیناتیوں پرہوگا ، وفاقی وزیراطلاعات کی سربراہی میں اسپیشل سلیکشن بورڈ انٹرویوزکریگا،شارٹ لسٹنگ جوائنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی کریگی ، وزیر اعظم کی منظوری کے بعدوزارت اطلاعات و نشریات نےبیرون ملک پریس افسران کی تعیناتیوں کےلیےرولزکانوٹیفکیشن جاری کردیا-وزیراعظم نے تعیناتیوں کےعمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانےکے احکامات د یےہیں،رولزکااطلاق پریس اتاشیوں، پریس قونصلرزاورمنسٹرپریس کی تعیناتیوں پرہوگا،اس وقت خالی اوراگلے چھ ماہ میں ممکنہ طورپر خالی ہونےوالی آسامیوں کے لیے تعیناتیوں کا عمل شروع کیاجائے گا،امیدوارکےانٹرویوز ہوں گے تاہم تحریری امتحان نہیں لیاجائےگا۔ رولزکوانفارمیشن گروپ پوسٹنگ ایبراڈرولز2025 کا نام دیا گیا ہے،رولز کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی سربراہی میں اسپیشل سلیکشن بورڈ امیدواروں کا انٹرویوز لے گا، امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ جوائنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں سکروٹنی کمیٹی کرے گی، اسپیشل سلیکشن بورڈکے پاس40فیصد اورسکروٹنی کمیٹی کےپاس 60فیصدتک نمبرزکااختیارہوگا-رولز کے مطابق گذشتہ5سال میں کارکردگی جائزہ رپورٹس ایوریج یاایڈورس ہونے والےافسران تعیناتیوں کے لیےاہل نہیں ہوں گےاوراگلےدو سال میں پروموشن زون میں ہونےوالےافسران تعیناتیوں کے لیےاہل نہیں ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید